مصطفی کمال بدتمیز ہیں اس قابل نہیں کہ ان کے ساتھ ملاجائے،میئر کراچی نے ڈی جی گاربیج مصطفی کمال کو معطل کردیا

2019 ,اگست 27



کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) میئر کراچی وسیم اختر نے ڈی جی گاربیج مصطفی کمال کومعطل کردیا،میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ میں سمجھتا تھا مصطفی کمال نیک نیتی سے کام کریں گے، مصطفی کمال نے عہدہ ملتے ہی کے ایم سی پر چائنہ کٹنگ کردی،میئر کراچی کا مزید کہناتھا کہ آپ کو صرف ڈی جی گاربیج کا عہدہ دیاگیا تھا،ہر چیزکاطریقہ ہوتا ہے،نوٹیفکیشن کے بعدآپ کو ڈیوٹی جوائن کرنی چاہیے تھی،آپ بتاتے آپ کے پاس کراچی صاف کرنے کاکون سافارمولاہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ نیک نیتی سے کراچی کے مسائل حل کرنا چاہتا ہوں،کراچی کے مسائل پر وفاقی وزیرعلی زیدی سے بات کی،ہمیں سندھ حکومت وسائل نہیں دے رہی،ہمیں خود کام کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کی پیشکش پراختلافات بھلا کر لبیک کہا،مصطفی کمال مجھ پرذاتی تنقید بھی کرچکے ہیں،افسوس ہوا میری دیانتداری کا غلط فائدہ اٹھایاگیا،میئر کراچی نے کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے آپ کراچی کےلئے سنجیدہ نہیں تھا،انہوں نے کہا کہ یہ اس قابل نہیں کہ ان کے ساتھ ملاجائے،مصطفی کمال بدتمیز ہیں اس قابل نہیں کہ ان کے ساتھ ملاجائے،انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچرا،سیوریج اورصاف پانی کے مسائل ہیں،ہمارے پاس جو مشینری تھی اسے استعمال کرکے کام کیا،اب توسالڈویسٹ مینجمنٹ بھی کام نہیں کرپارہی،کچرااٹھانے کاکام کے ایم سی کانہیں ہے۔

    متعلقہ خبریں