پاکستان کی پہلی اداکارہ جس نے اعلی مثال قائم کر دی

2018 ,اپریل 4



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل شیری شاہ نے اپنی اگلی فلم کیلئے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے نہ صرف وزن میں 40 پونڈ اضافہ کرلیا بلکہ اپنے بالوں کی بھی قربانی دے دی۔
پاکستانی نجی چینل کے مقبول ترین ڈرامے”یہ زندگی ہے“کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی نامور پاکستانی اداکارہ شیری شاہ اپنی اگلی فلم کیلئے وزن میں40 پونڈ اضافہ کرنے کے ساتھ اپنے بالوں کی قربانی دیتے ہوئے گنجی ہوگئیں۔
شیری شاہ پاکستان شوبز انڈسٹری کےنامور اداکارو ہدایت کار شمعون عباسی کی فلم میں کام کررہی ہیں جس کانام تاحال فائنل نہیں کیا گیا ہے، اسی فلم کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ شوبز کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ کو نئے روپ میں دیکھ کر مداح شدید حیرانی کاشکار ہیں۔

متعلقہ خبریں