”ن لیگ میں خوشیوں کا سماں “ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ایک ساتھ کتنے رہنماﺅں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ؟ دنگ کر دینے والی خبر آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 13, 2017 | 06:01 صبح
مظفرآباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیرسماجی بہبود محترمہ نورین عارف کی بڑی کامیابی ، یونین کونسل مچھیارہ سے سینکڑوں افراد مسلم کانفرنس ، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ، مسلم لیگ ن نئے شامل ہونے والے افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سماجی بہبود محترمہ نورین عارف نے کہا کہ مسلم لیگ ن ریاست کی ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے۔
حلقہ کوٹلہ کے عوام نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا جس پر انکی شکر گزار ہوں۔ آج لوگ روایتی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اور مسلم لیگ ن کی انقلابی پالیسیوں سے متاثر ہو کر ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر تعمیر وترقی کے راستے پر ڈال دیا ہے ہماری معیشت ترقی راہ پر گامزن ہے۔ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں خطہ کی تقدیر بدلنے کے لئے کوشاں ہے۔ ریاست سے کرپشن ، ناانصافی اور میرٹ کی پامالی کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اداروں کے وقار کو بحال کر دیا گہے یہاں پر حقیقی معنوں میں عوام کی حکومت قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کوٹلہ کے عوام کے تمام مسائل حل کریں گے۔ ماضی کی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔ اب کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والوں میں نے وزیر سماجی بہبود کی قیاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کوٹلہ میں محترمہ نورین عارف کے دور میں ریکارڈ تعمیر وترقی ہوئی ہے۔ ہم نے انکی کامیاب پالیسیوں اور عوامی دوستی کو دیکھ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن میںیونین کونسل مچھیارہ کے علاقوں دولہاڑ اور ڈنہ سے شامل ہونے والوں میں سلیمان(سکی والا)ولدیامین،بشیر سیٹھ ولد ولیالرحمٰن،بگو ولد مطلوب، غلام رسول ،فرید سکی ولد یامین، فیروز ولد الف دین،سردار طفیل ولد یونس، آصف ولد یامین،فضل ولد منگیا، سردار سرور ولد یونس ، یوسف(سکی والا)،شرف دین ولد الف دین،ریاض ولد سائیں (ڈنہ)،بشیر ولد سائیں(ڈنہ)،یوسف ولد الف دین، سرور ولد الف دین،سیلمان ڈرائیور، منظور ولد یوسف،پرویز مرزا، جاوید مرزا، گ±ورا سیٹھ،نذیر سیٹھ، ولی الرحمٰن سیٹھ، محمد حسین سیٹھ،علی ولد ولیا،فضل دین ولد سیلمان،نذیر ولد سلیمان،شبیر ولد یاسین،بشیر ولد یوسف،غلام ربانی(سکی والا)،منیر (سکی والا)،سیلمان ولد شاہ ولی،بشیر ولد حکیم،منیر ولد حکیم، نصیر ولد سائیں، فیض عالم ولد فردوس ، غلام نبی ولد فردوس، نیک عالم ،شکیل ولد حکیم،نذیر ولد مسکین بٹنگی،شفیع ولد جان محمد ، یوسف ولد حکیم،ادریس ولد مسکین،رخم دین ولدالف دین،نذیر ولد مرزا(ببائی)،بابر ولد مرزا(ببائی)،شکور ولد الف دین،ارشد ولد یونس، یوسف ولد الف دین،بشیر ولد مسکین،بشارت ولد فرید،فرید ولد جان محمد،سائیں محمد(ڈنہ)ڈونگی بہک،خالد ولد سائیںڈنہ،سائیں سیٹھ،الف دین سیٹھ،بشیر ولد جان محمد بٹنگی، شبیر ولد سائیں چوہان،نذیرولد جان محمد(ٹنڈی والا)،فاروق ولد بگو،بشیر ولد نظام دین،عارف خان،خواجہ زبیر فضل، خواجہ ظفر اقبال، صوفی محمد حسین، محمد حسین، محمد رفیق، قاری شیر زمان غازی،زیب اللہ، حوالدار عبدالرﺅف، مرزا سیٹھ، بشیر حکیم اور میر محمد عاطف ہیں۔