چیئرمین نیب کیخلاف پاکستان کی سب سے بڑی اہم شخصیت نے ایسا کام کردیا کہ۔۔۔ تفصیلات جانئیے اس خبر میں

2019 ,مئی 27



لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) چیئرمین نیب کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی تقرری چیلنج کردی گئی، رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب کیخلاف درخواست قانون دان اے کے ڈوگر نے دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت ،وزارت قانون اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر مملکت نے چیئرمین نیب کی تقرری وزیراعظم اور کابینہ کی ہدایت کے بغیر ازخود کی، آئین کے مطابق صدر مملکت وزیراعظم اور کابینہ کی ہدایت کے بغیر کوئی بھی کام نہیں کر سکتا، عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت چیئرمین نیب کی تقرری کو کالعدم قرار دے کر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

    متعلقہ خبریں