نیب نے شاہد خاقان عباسی پر بجلیاں گرادیں

2019 ,اکتوبر 7



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) ایل این جی کیس میں وعدہ معاف گواہ سابق سیکرٹری عابد سعید اورمبین صولت آج نیب کے دفتر میں پیش ہوئے، سابق سیکرٹری عابد سعید اورمبین صولت نے تمام شواہد نیب کے حوالے کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا، ریفرنس میں مفتاع اسماعیل اورشیخ عمران الحق کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ نیب ایگزیکٹوبورڈ آئندہ ہفتے شواہد کی روشنی میں ایل این جی ریفرنس کا جائزہ لے گا۔ 
خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور صدر ن لیگ شہبازشریف کو بھی نیب نے طلب کرلیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں