شریفون کے دورحکومت کا انوکھا کارنامہ : مال روڈ دھماکے کے سہولت کار سے متعلق ایسی خبر آگئی کہ سر شرم سے جھک گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 17, 2017 | 09:54 صبح

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) لاہور مال روڈ بم دھماکے کے مرکزی سہولت کار ملزم انوارالحق کے خاندان کے شناختی ریکارڈ میں نادرا کی بڑی غلطی سامنے آئی ہے جس میں ملزم کے والد سمیت چاروں بھائیوں کی تاریخ پیدائش ایک ہی درج ہے۔


رپورٹ کے مطابق ملزم انوارالحق چار بھائیوں میں سب سے بڑاہے جب کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق انوارالحق کے والد سمیت چاروں بھائیوں کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہے، ملزم انوار الحق کے والد اور بھائیوں کے شناختی کارڈ پر پتہ عنایت کلے مہمند ایجنسی درج ہے۔ انوار الحق کے والد اور بھائیوں نے مختلف اوقات میں شناختی کارڈ بنوائے لیکن انہوں نے تمام شناختی کارڈز پر ایک ہی تاریخ پیدائش کا اندراج کروایا۔ واضح رہے کہ مال روڈ پر خودکش حملے میں ڈی ا?ئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت 13 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ شہدا میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل تھے۔