نواز شریف کیخلاف بڑے ثبوت آگیے ، قوم تاریخی فیصلہ دیکھے گی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 15, 2016 | 10:53 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے انکشاف کیاہے کہ نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف بہت سے ثبوت آچکے ہیں قوم بہت جلد ایک تاریخی فیصلہ دیکھے گی جس سے ملک میں کرپشن کا راستہ بند ہوجائے گا۔

بنی گالا کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے کئی جھوٹ بول رہے ہیں اور ایک ذاتی مقدمے کو حکومتی مقدمہ بنا دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نواز شریف اور ان کے خاندان کو بچانے کے لئے تمام ہتھکنڈے آزما رہی ہے اور ایک جھو

ٹ چھپانے کےلئے کئی جھوٹ بول رہے ہیں،اور یہ جھوٹ بولنا شریف فیملی کو مہنگا پڑے گا۔
نعیم الحق نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزرا نے پانامالیکس کی سماعت کے بعدعدالتی احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرکے عدالتی احکامات کی دھجیاں بکھیردیں۔خواجہ آصف نے آج پھر کہا ہے کہ انہیں انصاف مل گیا ہے حکومت کا یہ رویہ ظاہر کررہا ہے کہ اقتدار کی کشتی کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔