جناب عمران خان: ہمیں سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے ، پی ٹی آئی کی جان سمجھے جانیوالے رہنما نے علم بغاوت بلند کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 26, 2016 | 08:03 صبح

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما نعیم الحق بھی پارٹی کے اندر موجود سازشیوں  سے تنگ آگئے اور آواز بلند کر ڈالی ۔  نعیم الحق نے پارٹی پالیسوں کے خلاف تنقید کا سلسلہ شروع کردیا ۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اندر دھڑے بندیوں کا سلسلہ ختم ہونے کی بجائے مزیدبڑھنے لگا ہے اور اس جماعت کے اندر وہ لوگ جن کو پیسے والے یا مالدار کہا جاتا ہے ان کا  اثر  و رسوخ  بڑھتا جا رہا ہے  جبکہ نطریاتی اور پرانے کارکنوں و عہدیداروں کا نہ صرف اث

ر کم ہو چکا ہے بلکہ انکی کسی بات پر توجہ نہیں دی جاتی ۔

ذرائع کے مطابق  وہ لوگ جو کبھی پہلے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے قریب ترین ساتھیوں میں سے سمجھے جاتے تھے انہیں آہستہ آہستہ سے سائیڈ لائن کیا جارہا ہے جو کسی بھی طرح پارٹی اور عمران خان کے مفاد  میں نہیں ہے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق جنہیں ترجمان پی ٹی آئی ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا ان سے ترجمان کا عہدہ واپس لیکر اینکر فواد چودھری کو دیدیا گیا ہے جس پر نعیم الحق  سخت رنجیدہ ہیں ۔ جب کہ  انہیں پی ٹی آئی کے مرکزی اجلاسوں سے بھی دور رکھا جانے لگا ہے اور انہیں ان اجلاسوں میں شرکت کے بارے مین لا علم رکھا جارہا ہے جس کیو جہ سے انہوں نے میڈیا کے ذریعے تنقید کرتے ہوئے اپنے احتجاج کوچیئرمین تک پہنچانے کی کوشش کی ہے تاہم چیئرمین تک ان کی آواز کو پہنچنے سے روکا جارہا ہے لیکن دوسری جانب نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وہ اپنے لئے نہیں بلکہ پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کی جنگ لڑ رہے ہیں اور وہ ایک جمہوری اور باوقار طریقے سے اپنی آواز کو قیادت تک پہنچائیں گے اور کسی کو بھی کارکنوں کے ساتھ زیادتی نہیں کرنے دیں گے