نائیجریا سینیٹ کے نائب صدر جرمنی علاج کروانے آئے تو وہاں نائیجرین لوگوں نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

2019 ,ستمبر 2



لاہور(شفق رپورٹ): نائیجریا سینیٹ کے نائب صدر جب جرمنی علاج کروانے آئے تو وہاں نائیجرین لوگ مشتعل ہو گئے اور نائب صدر کو  یہ کہہ کر ٗ۔پھینٹی لگادی کہ “جرمنی علاج کروانے آ گئے ۔۔۔۔۔اپنے ملک میں ایسے ہسپتال کیوں نہ بنائے کہ جرمنی نہ آنا پڑتا۔۔۔۔"اگر دیکھا جائے تو نائیجرین لوگوں نے بالکل ٹھیک کیا اور یہ پاکستانیوں کے لیے بھی ایک گڈ  پوائنٹ ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی سیاست دان جب بیمار ہوتا ہے تو منہ اٹھ اکرباہر کے ملک چلا جاتا ہے اگر باہر کے ملکوں میں مقیم پاکستانی بھی شروع میں کوئی ایسا قدم اٹھا لیتے تو شاید آج ہمارا ملک پاکستان کرپشن کیسوں میں پھنسا نہ ہوتا اور نہ ہی اس قدر منی لانڈرنگ کیس سامنے آتے ۔۔۔۔۔

لیکن بات وہی ہے نا کہ کاش دو چار ان اپنوں کو بھی بروقت پھینٹیاں لگ جاتیں جو نزلہ زکام ہونے پر بھی دبئی، برطانیہ امریکہ اور لندن نہ پہنچ جاتے بلکہ اپنے ملک کے ہسپتالوں کا نظام درست کرتے کہ یہاں رہنے والے بھی انسان ہی ہیں ڈنگر نہیں ہیں۔ انہیں بھی زندگیاں بچانے کے لیے اچھے علاج کی ضرورت ہے بلکہ آپ کی طرح۔۔۔۔۔

متعلقہ خبریں