بریکنگ نیوز :قومی کرکٹ ٹیم کے دو ستاروں کی شادی کی خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 13, 2016 | 09:06 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی  ویمن کرکٹ ٹیم کی 2 کھلاڑی  چند ہفتوں میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی دوکھلاڑی نین عابدی اور معصومہ جنید جنوری 2017ءکے پہلے ہفتے میں پیاگھر سدھار جائیں گی۔ بلے باز نین عابدی کا نکاح یکم جنوری کو امریکہ سے تعلق رکھنے والے اسد کیساتھ ہو گا جبکہ رخصتی 5 جنوری کو ہو گی۔

قومی ٹیم کی باﺅلر معصومہ جنید بھی نئے سال کو نئی زندگی کی شروعات کریں گی اور 20 جنوری کو احمد مکی کی ہو جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ان

کے شوہر احمد مکی کا تعلق بھی امریکہ سے ہی ہے۔