یا اللہ رحم فرما: 20 کروڑ پاکستانی عوام متوجہ ہوں ، انتہائی ضروری خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 26, 2016 | 07:21 صبح

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کو خشک سالی سے نجات دلانے اور باران رحمت کے لے صدرممنون حسین کی اپیل پرملک بھر میں آج نماز استسقاء ادا کی جائے گی۔صدر مملکت  ممنون حسین ایوان صدراسلام آباد کی مسجد میں نمازظہرکےبعدنمازاستسقاء ادا کریں گے۔

ایوانِ صدر سے جاری ہونے والے بیان میں صدر ممنون حسین نے قوم سے اپیل کی کہ اللہ کی رحمت طلب کرنے کے لیے ملک گیر نماز استسقاء ادا کی جائے گی۔ترجمان صدر کے مطابق ممنون حسین ایوانِ صدرکی مسجد میں نمازِ ظہر کی ادائیگی کے بعد نماز استسقاء ادا کریں گے۔صدر نے علم

اء سے بھی درخواست کی کہ وہ ملک میں جاری خشک سالی کے خاتمے اور بارش کی دعا کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں خصوصی نماز کا اہتمام کریں۔