صبح صبح شاندار خبر : ناصر درانی کو ایک اور بڑا عہدہ مل گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 31, 2017 | 05:28 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  وفاقی حکومت نے صلاح الدین محسود کو آئی جی خیبرپی کے لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صلاح الدین خان محسود پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ اکیس کے آفیسر ہیں جو اس وقت کے پی کے میں کام کر رہے ہیں، انہیں بطور پی پی او کے پی کے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ناصر درانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد اب صلاح خان محسود آئی جی کے طور پر کام کریں گے۔ دوسری طرف حکومت پنجاب نے ناصر خان درانی کو ممبر پنجاب پبلک سروس کمشن تعینات کردیا ہے