نئی دہلی: (مانیٹرنگ) میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتاری کا یہ واقعہ ساؤتھ انڈیا میں جاری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران پیش آیا۔ کیرالہ پولیس کا کہنا ہے کہ فلم فیسٹیول کے دوران یہ گرفتاریاں 12 دسمبر کو دو الگ الگ مواقعوں پر عمل میں لائی گئیں۔ گرفتار ہونے والے یہ تمام افراد بھارتی شہری ہیں جنھیں بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ یہ افراد بھارتی قوامی ترانہ بجائے جانے کے دوران اپنی نشستوں پر ہی بیٹھے رہے تھے۔
واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے گزشتہ ماہ جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا
ہے کہ سینما گھروں میں ہر فلم کے آغاز سے پہلے قومی ترانہ لازمی طور پر بجایا جائے، اس دوران فلم بینوں کا ترانے کے احترام میں کھڑے ہونا لازمی ہو گا۔