آج سہہ پہر ہنگامہ خیز اجلاس،حواریوں اور درباریوں نے ایک دوسرے کے بخیئے ادھیڑنے کے لئے کمر کس لی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 14, 2016 | 04:52 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ) قومی اسمبلی کا آج ہنگامہ خیز اجلاس سہ پہر کو ہو گا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی کے اعلان کے بعد قومی اسمبلی کا انتہائی اہم اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت آج سہ پہر 4بجے شروع ہو گا ۔اجلاس میں عمران کی حواری اور نواز شریف کے درباری اپنے اپنے لیڈر سے پے پایاں وفاداری کا اظہار کرتے نظر آئیں گے ۔ایوان میں بد زبانی تو ہوگی ہی قوم کو کریہہ منظر بھی دیکھنے کو مل سکتے ہیں اور کوئی ناخوشگوار صورتحال بھی پیش آ سکتی ہے۔
چیئ
تحریک انصاف کی جانب سے نوازشریف کے جھوٹ بولنے پر بحث کے لئے تحریک التوا اور پھر تحریک استحقاق لائی جائے گی۔عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام میں جانے سے پہلے دیکھنا چاہتے ہیں کہ وزیراعظم کے جھوٹ اور کرپشن کے خلاف پارلیمنٹ میں کون ہمارا ساتھ دے گا۔