پارا چنار دھماکہ : وزیراعظم میاں نواز شریف کا دبنگ بیان سامنے آگیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 31, 2017 | 08:20 صبح
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم میاں نواز شریف نے پارا چنار دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے۔
پارا چنار کی نور مارکیٹ میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے وزیراعظم نے اظہار ہمدردی کیا ہے اور متعلقہ حکام کو مقامی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سرزمین سے دہشتگردی کا خاتمہ ہماری ذمہ داری ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑ دیاہے۔نواز شریف کی زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا۔ واضح رہے کہ پاراچنار دھماکے کے نتیجے میں 6 شہیدجبکہ 30 زخمی ہوگئے ہیں اور پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔