دورہ ترکی کے بعد وزیر اعظم نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 24, 2017 | 19:17 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ) وزیراعظم نواز شریف ترکی کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد انقرہ سے اسلام آباد واپس پہنچ گئے، دورہ ترکی کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے متعدد معاہدے طے پائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے تین روزہ دورہ ترکی کے دوران ترک ہم منصب بن علی یلدرم اور صدر رجب طیب اروان سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سے قبل انقرہ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ترکی کے صدر کے ساتھ ان کی ملاقات کے دوران شام، روس، داعش، آزادانہ تجارت کے معاہدے اور اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت وسیع تر معاملات زیر غور آئے۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان تعاون میں اہم پیشرفت ہو رہی ہے۔ وسط ایشیائی اور دیگر ریاستوں کے ساتھ روابط قائم کرنا ہمارا مستقبل کا نصب العین ہے۔ اس سے اقتصادی راہداری کو فروغ ملے گا