نواز شریف کی سالگرہ پر کیک ہی کیک اور مبارک بادیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 26, 2016 | 05:25 صبح

لاہور/ نئی دہلی (مانیٹرنگ) وزیراعظم نواز شریف کی 67 ویں سالگرہ گزشتہ روز منائی گئی۔ اس حوالے سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور کیک کاٹے گئے۔ وزیراعظم کی والدہ شمیم اختر نے بھی اپنے بیٹے کی 67 ویں سالگرہ منائی اور کیک کاٹا۔ مریم نواز نے ٹوئیٹر پر سالگرہ کی تصاویر جاری کی ہیں اور لکھا ہے کہ انکی دادی نے سالگرہ پر میاں نوازشریف کو ڈھیروں دعائیں دی ہیں۔ ایک تصویر میں نوازشریف اپنی والدہ کو سالگرہ کا کیک کھلا رہے ہیں جبکہ دوسری تصاویر میں اپنی اہلیہ خاتونِ اوّل کلثوم نواز کے ساتھ اپنی س

الگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں۔ ایک اور تصویر میں کلثوم نواز میاں نوازشریف کو کیک کھلاتی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے میاں نواز شریف کی اپنے والد میاں محمد شریف کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تصاویر بھی اَپ لوڈ کی ہیں۔ دریں اثناء بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم نواز شریف کو انکی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم نوازشریف کی صحت اور لمبی عمر کیلئے دعاگو ہیں۔ مریم نواز نے لکھا ہے کہ نواز شریف ہر رشتے کو اچھی طرح نبھانا جانتے ہیں۔ میرے والد کا تمام رشتوں کے ساتھ تعلق مثالی ہے۔ سابق افغان صدر کرزئی نے بھی وزیراعظم نواز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بھی وزیراعظم کی درازی عمر کے لئے دعا کی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام وزیراعظم نواز شریف کی سالگرہ کی تقریبات کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے سلسلہ میں کیک کاٹنے کی تقریبات پرویز ملک کی سربراہی میں منعقدکی گئیں۔ ارکان اسمبلی، غزالی سلیم بٹ، ملک سیف الملوک کھوکھر، رانا تجمل حسین، محمد وحید گل، چوہدری شہباز احمد، سید توصیف شاہ، باؤ اختر، عامرخان، علی عدنان ملک، علی عمران ملک، بی بی وڈیری، صوبائی حلقوں کے صدور و سیکرٹریز چیئرمین، کونسلرز سمیت دیگر نے شرکت کی۔