خبر فیڈ سکینڈل،حکمران پارٹی کی بے چینی واضح ہونے لگی وزرا کا میڈیا کا سامناکرنے سے گریز سوالوں کے جواب دینے سے انکار
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 18, 2016 | 16:04 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ)
خبر فیڈ سکینڈل،حکمران پارٹی کی کی بے چینی واضح ہونے لگی وزرا کا میڈیا کا کا سامناکرنے سے گریز سوالوں کے جواب دینے سے انکار۔وزیر اعظم سے وفاقی وزیر داخلہ نے چوبیس گھنٹے کے دوران دوسری اہم ملاقات کی، چودھری نثار علی خان نے وزیر اعظم کو متنازعہ خبر کے حوالے سے تحقیقات سے آگاہ کیا،مبینہ طورپر نواز شریف کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔
0ff">دوسری جانب انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر قانون زاہد حامد نے میڈیا سے گفتگو کی تو بھی انگریزی اخبار کی متنازعہ خبر ہی موضوع رہی لیکن زاہد حامد نے بات کرنے سے ہی انکار کر دیا اور تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق سوال کا جواب بھی نہ دیا۔حکومتی بے چینی کی بڑی وجہ اس خبر کو فیڈ کرنے میں مریم نواز کے میڈیا سیل کا نام آنا بھی ہے۔ شیخ رشید نے تہ جہاں تک کہہدیا کہ خبر لیک کرنے کے ماسٹر مائنڈ خود وزیر اعظم نواز شریف ہیں۔