نواز شریف کی رہائی کا 12 ارب ڈالر میں سودا

2019 ,ستمبر 3



لاہور(شفق رپورٹ): نواز شریف کے اثاثوں کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات یہ ہیں۔۔۔۔ ان کے اثاثے 25 ارب ڈالر کے ہیں جو انہوں نے اس کمائی سے بنائے جس کا کوئی وہ ثبوت پیش نہیں کرسکے۔نیب کی طرف سے پہلی بار ان سے 20ارب ڈالر کا مطالبہ کیا گیا تھا۔۔۔ لیکن معاملہ 12 ارب ڈالر کے اوپر کیا ہوگیا ہے یہ انکشاف مسلم لیگ نون کی سب سے بڑی اتحادی  ڈی جے یوآئی فضل الرحمن کے ایک رہنما کی طرف سے کیا گیا ہے۔جان اچکزئی نے کہا ہے  کہ یہ ادائیگی کر کے میاں نواز شریف سیاست سے بھی لاتعلق ہوجائیں گے مریم نواز بھی پاکستان سے باہر دس سال کے لئے چلی جائیگی اس ڈیل میں شہبازشریف شامل نہیں ہے لیکن میاں نواز شریف کی پوری فیملی اس میں شامل ہے۔مریم نواز کے کیسز ختم ہو جائیں گے حسن نواز، حسین نواز اور میاں نواز شریف کے خلاف کیس بھی ختم کر دیئے جائیں گے۔اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس ڈیل کے بعد پورا خاندان سیاست سے دور رہے گا۔۔۔۔۔۔

متعلقہ خبریں