میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تیاری اور احتیاطی تدابیر! تفصیل جانئے اس رپورٹ میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 25, 2022 | 19:04 شام
لاہور(مہر ماہ رپورٹ):لندن میں مقیم پاکستان کے تین بار وزیر اعظم رہنے والے میاں نواز شریف کی طر ف سے پاکستان واپسی کے لئے تمام چینل استعمال کئے جا رہے ہیں۔ ان کی طرف سے عرب حکمرانوں سے بھی مداخلت کی درخواست کی گئی ہے۔ با خبر ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف پاکستان آ کر قید سے بچنے کے لیے کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کی طرف سے دو مرتبہ حسین نواز کو ابو ظہبی بھیجا گیا اور متعدد بار فون بھی کئے گئے۔ان کے اصرار پر متحدہ عرب امارات کے خلیفہ نے وزیر اعظم عمران خان کو فون بھی کیا مگر ان کی سوئی”ناں“ پر اٹکی رہی۔ ان کی طرف سے کہا گیا کہ ہم آپ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔ آپ بھی مہربانی فرمائیں ۔ یہ پیغام میاں نواز شریف کو پہنچا دیا گیا جس پر وہ مشتعل ہوئے۔