نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی، کب جارہے ہیں؟۔۔۔ تفصیلات جانئے اس خبر میں

2019 ,نومبر 13



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ)  سابق وزیر اعظم نواز شریف کو حکومت کی طرف سے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی، نواز شریف علاج کے غرض سے 4 ہفتے کیلئے بیرون ملک جائیں گے۔ فیصلہ نواز شریف کی تشویشناک صحت کے پیش نظر کیا گیا۔ 
بیرون ملک جانے کیلئے 80لاکھ پاونڈ،2کروڑ50لاکھ امریکی ڈالریا اس کے مساوی روپے جمع کرانے کی شرط عائد، وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق نواز شریف کو علاج کیلئے 4 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت ہوگی۔ تاہم نواز شریف گارنٹی کے طور پر رقم جمع کروائے بنا بیرون ملک نہیں جا سکتے۔
تاہم انہیں 4 ہفتے بعد پاکستان واپس آنا ہوگا۔ اس سے قبل بدھ کے روز وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے  کہا کہ نواز شریف شورٹی بانڈز تقریبا  سات ارب روپے کے لگ بھگ رقم دینا ہو گی۔ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے شہباز شریف نے درخواست دی تھی۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے معاملے پر آج پھر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر مشاورت کی گئی اور مختلف تجاویز کا بغور جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ خبریں