ٹرمپ ، نواز کی بہترین دوستی: ڈونلڈ اور نواز میں موجود مشترکہ باتیں جو ان دونوں کو مزید قریب کردیں گی ،تفصیلا ت اس رپورٹ میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 02, 2016 | 05:56 صبح

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کی وزارت اطلاعات نے گزشتہ رات وزیر اعظم نواز شریف اور امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی پہلی ٹیلی فونک گفتگو پر اعلامیہ جاری کیا ہے ۔اعلامیے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے نہایت پرجوش انداز میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کی تعریفیں کی، اور انہیں ‘لاجواب آدمی’ کہا، ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک موقع پر اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں ایسا محسوس ہوا کہ وہ کسی ایسے شخص سے بات کررہے ہیں جنہیں بہت عرصے سے جانتے ہوں۔ڈونلڈ ٹرمپ
اور نواز شریف کی کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔اس کے باوجود دونوں کی گفتگو کے تناظر میں دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ ایک دوسرے سے کافی قریب ہیں۔