وزیر اعظم کے کھانے کے بل نے انٹر نیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا، ایک ہی وقت میں کتنا کھانا کھایا اور بل کتنا آیا؟
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 16, 2016 | 16:11 شام

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف جب بھی کسی ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کرتے ہیں تو یہ بتانا بہت کم بھولتے ہیں کہ انہوں نے قوم کے کتنے ارب روپے کی بچت کی ہے ، لیکن ان کی ان بچتوں کا بھانڈا اس وقت پھوٹ گیا جب وہ چند روز پہلے بلوچستان گئے اور صرف کھانے کا بل ہی سوا 34 لاکھ روپے بنوا کر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے 13 دسمبر کو بلوچستان کا دورہ کیا تھا جس کیلئے صوبائی انتظامیہ نے شاہانہ انتظامات کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ وزیر اعظم کی آمد سے دو دن پہلے ہی کو
ئٹہ کے سرینا ہوٹل کو کھانے اور کیٹرنگ کا ٹھیکہ دے دیا گیا ، کھانے کے اس ٹھیکے کی مالیت صرف 34 لاکھ 25 ہزار روپے تھی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے بل میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہی مہمانوں نے کیٹرنگ کے اخراجات کے علاوہ صرف ایک وقت کا کھانا ساڑھے پانچ ہزار روپے فی کس میں کھایا۔ وزیر اعظم کے دورہ کے موقع پر مہمانوں کیلئے ہوٹل انتظامیہ نے 19 لاکھ 25 ہزار روپے کا کھانا تیار کیا جبکہ شاہی مہمانوں کے بیٹھنے کیلئے 15 لاکھ روپے کی کرسیاں لگائی گئیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا بل دیکھ کر تو یونہی لگتا ہے کہ ہمارے ملک میں بھلے ہی کروڑوں لوگوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہ ہو لیکن ہمارے حکمران ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت ضرور کرلیتے ہیں۔