کراچی میں دہشتگردوں اور بھتہ خوروں کی پھر شامت آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 19, 2016 | 18:44 شام

کراچی(مانیٹرنگ)میجر جنرل محمد سعید نے پاکستان رینجرز سندھ  کے 13 ویں ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے ڈی جی رینجرز سندھ کا چارج میجر جنرل محمد سعید کے سپرد کیا، میجرجنرل محمد سعید سندھ رینجرز کے 13 ویں ڈائریکٹر جنرل ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل میجر جنرل محمد سعید کو لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کی جگہ ڈی جی رینجرز سندھ تعینات کیا گیا تھا۔