پاناما کیس کا فیصلہ میاں نواز شریف کیخلاف آنے پر عوام نے کس کو وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کیا ہے؟
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 14, 2017 | 08:13 صبح
لاہور (مانیٹرنگ) نجی ٹی وی کی جانب سے کیے گئے سروے میں عوام نے پاناما کیس کا فیصلہ میاں نواز شریف کیخلاف آنے پر شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی جانب سے ایک سروے کیا گیا ہے جس میں عوام سے سوال کیا گیا کہ اگر پاناما کیس کا فیصلہ میاں نواز شریف کیخلاف آ جائے تو پھر مسلم لیگ ن میں کس کو وزیراعظم بنایا جانا چاہیے۔ سوال کے جواب میں 21 فیصد عوام نے شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے جبکہ 18 فیصد نے چوہدری نثار کو وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کیا۔