نوکیا کے نئے 3310 موبائل فون کب پاکستانی مارکیٹ میں آرہے ہیں ، اعلان ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 22, 2017 | 14:18 شام

لاہور (ویب ڈیسک) دنیا بھر کے صارفین میں سے زیادہ مقبول رہنے والے نوکیا کے موبائل فونز جلد پاکستانی صارفین کے ہاتھوں میں پہنچنے والے ہیں۔a

اس مشہور کمپنی کے مابوئل فونز کی پاکستان میں آمد کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے تین ماہ کے اندر پاکستان میں نوکیا کے نئے فونز متعارف ہو جائیں گے۔ یہ فون رواں سال جون تک پاکستان میں دستیاب ہوں گے۔ فی الحال پاکستان میں نوکیا 6، نوکیا تھری اور نوکیا 3310 کے نئے ورژن متعارف کروائے جائیں گے۔ تاہم ان کی قیمتیں بھی اسی وقت سامنے آ سکیں گی