ایم کیو ایم اور ن لیگ کا حال دیکھا ہے نا ؟ اب تم احتیاط کرنا ۔۔۔ عمران خان اور پی ٹی آئی کو بڑا مشورہ دے دیا گیا

2019 ,مئی 19



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): متحدہ قومی مومنٹ کے سابق کنوینر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایک کیو ایم کا چراغ بجھ چکا ہے جبکہ ن لیگ کا چراغ بھی گل ہو گیا اور اگر پاکستان تحریک انصاف نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو تحریکِ انصاف کا چراغ بھی گل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہایم کیو ایم پر چند زمینی خداؤں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔فاروق ستار نے پہلی بار پارٹی سے نکالے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں انٹر پارٹی الیکشن سے دور رکھنے کے لیے پارٹی سے نکالا گیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی موجودہ قیادت کی فائلیں کہیں کھلی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی مومٹ کے پاس مہاجروں کے سودے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ چند لوگ ایم کیو ایم کو ایسی جگہ لے جا کر ماریں گے جہاں پانی بھی نہ ہو۔فاروق ستار نے پیشنگوئی کی ہے کہ 2023تک ایم کیوایم مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے اپوزیشن کو تنبیہ کی ہے کہ اپوزیشن یہ نہ سمجھے کہ حکومت کے ناکام ہونے سے اپوزیشن کی لاٹری نکل آئی ہے، پہلے ایم کیو ایم کا چراغ بجھا پھر ن لیگ کا چراغ بجھ گیا اور اگر پاکستان تحریک انصاف نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو تحریکِ انصاف کا چراغ بھی گل ہو جائے گا۔فاروق ستار ایم کیا ایم کے کنونر رہے ہیں لیکن قیادت کی تبدیلی کے بعد اختلافات کے باعث انہیں جماعت سے الگ کر دیا گیا تھا اور انہوں نے اب بتایا ہے کہ انہیں اس لیے نکالا گیا تا کہ کہ انہیں انٹر پارٹی الیکشن سے دور رکھا جا سکے، متحدہ قومی مومنٹ کے سابق کنوینر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایک کیو ایم کا چراغ بجھ چکا ہے جبکہ ن لیگ کا چراغ بھی گل ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں