اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک پر بھارت کو اقوام متحدہ کی وارننگ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 06, 2019 | 19:21 شام

سان فرانسسكو(مانیٹرنگ ڈیسک): اقوام متحدہ نے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک پر بھارت کو خبردار کیا ہے۔  اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی سربراہ مشیل باچلیٹ نے بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر تشدد اور ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو اقلیتوں کو تحفظ اور بنیادی حقوق فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مشیل باچلیٹ نے مزید کہا کہ بھارت میں اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کو ہراساں کرنے اور نشانہ بنانے کے واقعات کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ بالخصوص پلوامہ حملے کے بع

د کشمیریوں پر مظالم میں اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں تاریخی طور پر محروم اور نسلی امتیاز کی شکار برادریوں دلت اور آدیواسیوں کے ساتھ بھی ناروا سلوک برتا جا رہا ہے۔ مشیل باچلیٹ نے بھارت کو خبردار کیا کہ ملک کو ذات، برادری اور مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے والی پالیساں بھارت کی اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔ بھارت اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے۔ اقوام متحدہ بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گا۔ واضح رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کے دور حکومت میں مسلمانوں، سکھ اور نچلی ذات والے ہندوؤں کو بنیادی انسانی حقوق سلب کرنے اور تشدد کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔