ایک تاریخی محبت نامہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نوبل انعام یافتہ اور ۔ایسٹ آف ایڈن، ۔گریپس آر راتھ۔ اور ۔آف مائس اینڈ مین۔ کے مصنف جان سٹین بیک خط لکھنے میں بھی ماہر تھے۔ سٹین بیک: اے لائف ان لیٹرز نامی کتاب میں مشہور مصنف کے 850 سے زیادہ خطوط شامل کیے گئے ہیں جو انہوں نے اپنے فیملی ممبران، دوستوں، ایڈیٹرز اور دوسرے اپنی زندگی سے جڑے لوگوں کو لکھے۔
خطوط کے اس بڑے مجموعہ میں سے ایک خط یہ بھی ہے جو انہوں نے اپنے سب سے بڑے بیٹے کے خط کے جواب میں لکھا تھا۔ ان کے بیٹے نے خط میں لکھا تھا کہ وہ اپنے بورڈنگ سکول میں ایک لڑکی کے پیار میں گرفتار ہو گیا ہے۔ جواب میں سٹین بیک نے جو جادوئی الفاظ میں جواب دیا وہ ہر پڑھنے والے کو مسحور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آپ بھی پڑھیے۔ پیارے تھام۔۔۔۔ آج ہی تمہارا خط ملا۔ میرا جواب اس خط میں حاضر ہے اور ایلین تمہیں اپنے لحاظ سے جواب دے گی۔ پہلی بات یہ ہے کہ اگر تم واقعی پیار کرتے ہو تو یہ ایک اچھی بات ہے۔ ہر کسی کی زندگی میں یہ شاندار لمحہ آتا ہے۔ کوئی تمہیں اس اہم معاملے کی اہمیت سے بد دل نہ کر پائے۔ دوسری بات، پیار کی بہت سی قسمیں ہوتی ہیں۔ ایک قسم وہ ہوتی ہے جس میں انسان اپنی لالچ، حوس، اور خود غرضی کی بنا پر پیار کرتا ہے۔ یہ بہت بھیانک اور گھٹیا قسم ہے۔ دوسری قسم یہ ہے کہ آپ اپنی ہر اچھی چیز اپنے پیار پر نچھاور کر دو، اپنے محبوب کی عزت کرو اور اسے سب سے قیمیتی اور نایاب سمجھتے ہوئے اسے خاص عزت اور محبت سے نوازو۔ پہلی قسم آپ کو بیمار، چھوٹا اور کمزور بنا سکتی ہے جب کہ دوسری قسم آپ کو طاقت ور، حوصلہ مند، اور عقلمند انسان بنا دیتی ہے۔
اگر آپ اسے اتنی گہرائی سے محسوس کر رہے ہو تو یقینا یہ بچگانہ پیار نہیں ہے جو بچے کھلونوں سے کرتے ہیں۔* خط سے نہیں لگتا کہ آپ مجھے پوچھنا چاہتے ہو کہ میری رائے کیا ہے۔ آپ سب سے بہتر جانتے ہو۔ میں صرف آپ کی اس سلسلے میں مدد کر سکتا ہوں کہ تمہیں بتاوں کہ پیار ہو گیا ہے تو اب آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ آپ کو اس پر بہت خوش اور شکر گزار ہونا چاہیے۔ پیار دنیا کی سب سے بہترین اور خوبصورت چیز ہے۔ اسے ہمیشہ اپنے دل میں رکھنا۔ اگر تم کسی سے پیار کرتے ہو تو اسے بتانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن یہ بات یاد رکھنا کہ کچھ لوگ بہت شرمیلے ہوتے ہیں اور تم پیار کا اظہار کرتے وقت اس بات کا بہت خیال رکھنا۔ لڑکیوں کو معلوم ہوتا ہے کہ تم ان کے بارے میں کیا سوچتے اور محسوس کرتے ہو لیکن ان کی خواہش ہوتی ہے کہ تم اس کا زبان سے بھی اظہار کرو۔ ایسا ممکن ہے کہ جو تم محسوس کرو دوسرا مختلف احساسات رکھتا ہو اور تمہاری توقع پر پورا نہ اترے۔ ایسی صورتحال میں اپنے احساسات اور محبت میں کمی نہ آنے دینا۔ میں تمہارے احساسات سے واقف ہوں کیونکہ میں اس کا تجربہ رکھتا ہوں اور میں خوش ہوں کہ آپ بھی اس تجربہ سے گزر رہے ہو۔ ہمیں سوزن سے مل کر بہت خوشی ہو گی اور ہم اسے اپنے خاندان میں ویلکم کہیں گے۔ لیکن اس سب کا بندوبست الین کریں گی کیونکہ یہ انہیں کا شعبہ ہے اور انہیں ایسا کرنے سے زیادہ خوشی ملے گی۔ وہ بھی پیار اور محبت کے تجربہ سے واقف ہیں اور مجھ سے بھی بہتر آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔ ہار سے کبھی مت گھبرانا۔ اگر کوئی چیز ٹھیک ہو تو وہ ہو جاتی ہے۔ صرف جلد بازی سے گریز کرنا چاہیے۔ کوئی بھی اچھے کام کا موقع ضائع نہیں ہونا چاہیے۔ ڈھیر سارا پیار۔۔ تمہارا والد۔۔۔