اسد عمر کو کسی صورت الگ نہیں کروں گا ۔۔ وزیراعظم نے خود کمر کس لی ، اسد عمر کیلئے شاندار وزارت ڈھونڈ نکالی

2019 ,اپریل 19



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کا اسد عمر کو ہر حال میں وفاقی کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ، سابق وزیر خزانہ کیلئے وزارت پیٹرولیم موضوں ترین وزارت قرار دے دیا، جلد قائل کر لینے کی یقین کی دہانی۔ تفصیلات کے مطابق خبریں سامنے آئی ہیں کہ وزیراعظم نے اسد عمرکوہر حال میں وفاقی کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم نے سابق وزیر خزانہ کیلئے وزارت پیٹرولیم موضوں ترین وزارت قرار دے دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے جلد اسد عمر کو قائل کر لیں گے۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے مروف صحافی و تجزیہ کار محمد مالک نے بتایا ہے کہ انہوں نے وزیراعظمسے رابطہ کرکے کہا کہ اسد عمر ان کی ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی ہیں، کابینہ سے انکی غیر حاضری حکومت کیلئے نقصان دہ ہوگی۔اس پر وزیراعظم نے کہا کہ وہ اسد عمر کی اہمیت کو سمجھتے ہیںَ اسد عمر ان کی ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی ہیں۔ وہ اسد عمر کو ہر حال میں اپنی کابینہ میں شامل کر کے رہیں گے۔ اس حوالے سے وہ اسد عمر کو جلد قائل کر لیں گے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے اسد عمر کا استعفیٰ منظور ہونے سے قبل آج پھر وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کے درمیان رابطہ ہوا۔وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اسد عمر کو اپنی مرضی کی دوسری وزارت لینے کی پیشکش کی۔سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے جواب دیا کہ میں کچھ عرصہ تک کوئی وزارت نہیں لینا چاہتا۔زرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ابھی اسد عمر کو اپنی ٹیم کا حصہ رکھنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ اسد عمر نے گزشتہ روز وزارت خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ اسد عمر نت گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

متعلقہ خبریں