سلمان خان کو رہا کیوں کیا، جبکہ میں اس کے جرم کا عینی شاہد ہوں ۔۔۔۔ مشہور بھارتی شخصیت خان کے خلاف میدان میں آگئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): اگرچہ بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جودھپور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سلمان خان کو نایاب ہرن کیس میں ملنے والی 5 سال قید کی سزا میں ضمانت دیدی ہے تاہم ابھی ان کی مشکلات کم نہیں ہوئیں۔اداکار کو سیشن جج کی جانب سے ضمانت دئیے جانے کے معاملے پر راجستھان کا بشنوئی قبیلہ ناراض ہے اور انہوں نے اس فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ جانے کا اعلان کردیا۔ واضح رہے بشنوئی قبیلے نے ہی سلمان خان کیخلاف 20 سال قبل نایاب ہرن کے شکار کا مقدمہ درج کروایا تھا اور اسی قبیلے کے افراد ہی اس کیس میں عینی گواہ ہیں۔ بشنوئی قبیلے نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کب تک راجستھان ہائیکورٹ میں سلمان خان کی ضمانت کیخلاف درخواست دائر کرینگے تاہم امکان ہے کہ ایک ہفتے کے اندر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی جائیگی۔ یاد رہے کہ بشنوئی قبیلے کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ وہ نایاب سیاہ ہرن کو مقدس مانتے اور اسکی عبادت بھی کرتے ہیں۔