رمضان کی آمد آمد ۔۔۔ کیا چیزیں سستی اور کیا مہنگی ہونگی ؟ حکومت نے بالآخر اعلان کر دیا

2019 ,اپریل 19



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب نے رمضان میں پہلے سے زیادہ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں 35نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی گئی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان میں گزشتہ سال کے 9 ارب کے مقابلے میں 12ارب سے زائد کی سبسڈی دی جائے گی۔سبسڈی اور رمضان بازاروں سے متعلق وزیر صنعت وتجارت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔کابینہ اجلاس میں بینک آف پنجاب کا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی، جس کے مطابق طالب رضوی بینک آف پنجاب کے نئے سربراہ ہوں گے، یاد رہے کہ اس سے قبل یہ بھی خبر تھی کہ وجودہ حکومت کے یو ٹیلیٹی اسٹورز کا رپوریشن کے ساتھ کیے گئے وعدے کے مطابق 14 ارب کے بیل آ ئوٹ پیکیج دینے کے بجائے پاکستان بھر میں زیادہ نقصان پہنچانے والے 439یو ٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے فیصلے نے یو ٹیلیٹی اسٹور ملازمین کی مشکلات میں اضافہ کر دیاہے،ان یو ٹیلیٹی اسٹور ز پر کام کرنے والے 12سو سے زائد ملازمین کا مستقبل دائو پر لگ گیا، ملازمین نے احتجاج کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا تو یوٹیلیٹی اسٹور ملازمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس پر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور یو ٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کو 14ارب کا بیل آ ئوٹ پیکیج دینے کا فیصلہ کیا جس پر ملا زمین کی جانب سے احتجاج ختم کر دیا گیا اور اب خبر ہے کہ حکومت پنجاب نے رمضان میں پہلے سے زیادہ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں 35نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس میں یہ بڑے فیصلے کیے گئے ہیں ۔ کہ عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں