لاہور میں پہلی ‘سبز شادی’ نے ملک بھر میں دھوم مچا دی، دلہا دلہن کے بارے میں جان کر آپ بھی حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے

2019 ,جنوری 11



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں پہلی سبز شادی نے سوشل میڈیا اور سب صارفین کو حیران کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کارڈ نے دھوم اس وقت مچا دی جب بیجوں کے کارڈ اور پودوں کے تحائف نے جرمن سفیر مارٹن کوبلر کو بھی ٹوئٹ کرنے پر مجبور کر دیا ۔پاکستان میں دسمبر سے جنوری تک ہونے والی شادیوں کو خاص شادی کے موسم سے منسوب کیا جاتا ہے ۔ پاکستان میں اکثر نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی شادی اس موصم میں ہوتی ہیں۔ لاہور میں ہونے والی اس شادی میں سبزہ غالب رہا ہے۔ شادی کا کارڈ اور دعوت نامے بیجوں سے تیار کیے گئے تھے ، جبکہ بیگ کے لئے ہڈیوں اور پٹ سن کا ستعمال کیا گیا تھا۔ دلہا دلہن جو تحفے میں پودے پیش کئے گئے، شادی کی شہرت اتنی ہوئی کہ جرمن سفیر نے بھی خوش ہو کر ٹوئٹ کر دیا۔

View image on Twitter

متعلقہ خبریں