رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر مریم نواز خوش۔۔۔۔ اس خوشی کی وجہ کیا ہے؟ ناقابلِ یقین انکشاف کر دیا گیا

2019 ,جولائی 2



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر فیصل واڈانے کہا ہے کہ رانا ثنا ءاللہ کے جانے سے مریم بی بی جتنی خوش ہیں اتنا کوئی نہیں ، مجرم جس بھی پارٹی میں ہیں ، ان کو پکڑنا چاہئے ۔اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ راناثناءاللہ کے جانے سے مریم بی بی جتنی خوش ہیں، اتنا کوئی نہیں ہے، مجرم جس پارٹی میں بھی ہیں ، ان کوپکڑا جانا چاہئے، ملزم کے ساتھ ملزم جیسا برتاﺅ ہی کیا جائیگا، احتساب کیلئے ہر قربانی دیں گے، احتساب کی راہ سے نہیں ہٹیں گے ۔ مجرمانہ حرکتیں کرنے والوں کو اے سی ملتاہے اورقافلے میں لایا جاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اب سب کیلئے قانون سازی ہورہی ہے، حکومت نے آکر اداروں کو آزاد کردیا ہے ،ہم یہ کہتے ہیں کہ مجرم کسی بھی پارٹی کا ہو ، وہ مجرم ہے ، اس کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے گا جو ایک عام مجرم کے ساتھ کیا جاتاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے ٹکڑے ہوجائیں گے ، ہم عدلیہ کی راہ میں جسٹس قیوم اور سیف کی طرح رکاوٹ نہیں بنیں گے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق 2 دن میں پاکستان کے قرضوں میں 6 کھرب روپے کی کمی ہوگئی، رواں ہفتے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے تک کی کمی واقع ہوئی جس سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں بھی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈالر پاکستان کی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 165 روپے کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا تھا۔تاہم رواں ہفتے کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہونا شروع ہوئی اور منگل کو کاروباری روز کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 6 روپے تک کی کمی ہوگئی۔ منگل کو انٹربینک میں ڈالر کی قمیت 2 روپے کمی کے بعد 158 روپے 6 پیسے ہوگئی، انٹربینک میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 6 روپے سستا ہوچکا ہے۔ جبکہ وپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 2 روپے 75 پیسے کمی کے بعد 159 روپے تک پہنچ گئی۔بتایا گیا ہے کہ مالی سال 19-2018 کے اختتام پر تمام بڑی ادائیگیاں ہوچکی ہیں اسی لیے ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔ جبکہ ڈالر کی قیمت میں رواں ہفتے ہونے والی کمی کے باعث پاکستان کی بیرونی قرضوں میں بھی کھرب روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔ دوسری جانب منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی۔ ٹاک مارکیٹ میں 310 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 310.78 پوائنٹس بڑھ گیا۔ مارکیٹ میں ایک موقع پر ٹریڈنگ 34340 کی سطح پر پہنچی تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 34307.11 پر بند ہوا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ جھوٹ بولا گیا کہ نواز شریف کا گھر سے کھانا آنا بند ہوگیا ہے، نواز شریف کو جو سہولیات مل رہی ہیں وہ وزیراعظم کو بھی حاصل نہیں ہیں

متعلقہ خبریں