بریکنگ نیوز : کل اچانک استعفی آج ایک اور بڑا سرپرائز ، اسد عمر نے آج کیا بڑا اعلان کردیا ، عمران خان بھی دنگ رہ گئے

2019 ,اپریل 19



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسد عمر وزارت چھوڑنے کے بعد اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئے۔ حلقے میں وقت گزارنے اسلام آباد آتے جاتے رہیں گے۔ دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد اسد عمر اسلام آباد سے کراچی روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے آج بھی اسد عمر کو توانائی کی وزارت کی پیش کش کی تھی۔ ذرائع کے مطابق اسد عمر نے توانائی کی وزارت لینے سے آج پھر معذرت کرتے ہوئے اب زیادہ وقت کراچی میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ پارلیمنٹ کے سیشن، پارٹی کے اہم اجلاسوں اور حلقے میں وقت گزارنے اسلام آباد آتے جاتے رہیں گے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے وزرا ء اور رہنما ئوں نے کابینہ سے مستعفی ہونے والے اسد عمر کو واپس وفاقی کابینہ میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسد عمر قابل ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ یہ ہمارے کے بہت ضروری ہے کہ اسد عمر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور جتنا جلدی ہوسکے کسی نہ کسی وزارت کے ساتھ کابینہ کا حصہ بن جائیں۔دوسری جانب بیرون ملک مقیم پاکستانی کے امور سے متعلق وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری بھی اسد عمر کے حق میں سامنے آگئے۔ انہوں نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں اسد عمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان اور تحریک انصاف کے لیے پرخلوص امید رکھتا ہوں آپ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے اور کابینہ کا حصہ رہیں گے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک موڑ پر ہے جبکہ کابینہ کو آپ کی اشد ضرورت ہے۔وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھی اسد عمر کے کام اور ان کی قابلیت کی تعریف کی اور کہا کہ اسد عمر نے باوقار انداز میں کابینہ کو خیرباد کہا ہے جیسا کہ وہ کابینہ اور پارٹی میں باوقار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چاہے آپ مجھ سے اتفاق کریں یا نہ کریں لیکن اسد عمر کے پاس اپنے کام کا مقصد اس میں ایمانداری پہلے بھی موجود ہوتی تھی اور اب بھی ہوتی ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے مزید کہا کہ میں سیاسی کے نشیب و فراز سے بالا تر ہوکر سابق وزیر خزانہ کو اپنا دوست سمجھنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں۔وزیراعظم کے مشیر برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے اسد عمر کی حکومت کے لیے خدمات کا خیرمقدم کیا اور پاکستان میں بہتری کے لیے ان کی انتھک محنت، رہنمائی اور کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں