بھارتی باؤلر ’جسپریت بمرا ‘ سے تعلقات کی خبریں۔۔۔۔ نامور اداکارہ نے میدان میں آتے ہی مداحوں کو سرپرائز دے دیا

2019 ,جولائی 9



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پر موجود باﺅلر جسپریت بمرا اور جنوبی ہندوستان کی فلم انڈسٹری کی اداکارہ انوپما پرمیشورن کے معاشقے کی خبریں کافی عرصے سے میڈیا میں گرم ہیں لیکن اب اداکارہ نے اس حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔ بھارت کے کرکٹرز اور اداکاروں کے مابین


معاشقے اور شادیاں ہونا معمول کی بات ہے جس کی واضح مثال محمد اظہر الدین اور سنگیتا بجلانی، ویرات کوہلی اور انوشکا شرما، یووراج سنگھ اور ہیزل کیچ ، ہربھجن سنگھ اور گیتا بسرا ہیں۔ ان کے علاوہ بھی بہت سے کرکٹرز نے اداکاراﺅں سے شادیاں کی ہیں جن میں نیا اضافہ نوجوان باﺅلر جسپریت بمرا کا ہے جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ ساﺅتھ انڈین فلموں کی اداکارہ انوپما پرمیشورن کی زلفوں کے اسیر ہوچکے ہیں تاہم اب اداکارہ نے معاشقے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دونوں کے مابین صرف اچھی دوستی ہے۔ جسپریت بمرا اس وقت نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں مصروف ہیں ، ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد وہ بھارت واپس جائیں گے تو انہیں اداکارہ کے بیان پر سوالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں