امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات میں روسی مداخلت پر موقف سے پھرگئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جولائی 18, 2018 | 08:13 صبح

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک): صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت پر اپنے موقف سے پھر گئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 2016 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں روس نے دخل اندازی کی تھی اور اس حوالے سے امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹ کو تسلیم کرتا ہوں۔پیر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے فن لینڈ کے دارالحکومت ہلسنکی میں اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں پیوٹن نے کہا کہ امریکی انتخابات میں روس نے کوئی مداخلت نہیں کی اور ڈونلڈ ٹرمپ نے پیوٹن کے اس موقف کی
تائید کی تھی۔ روس کی حمایت کرنے پر امریکی اراکین کانگریس نے ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے موقف کو شرمناک قرار دیا۔ امریکی سینیٹرز نے الزام لگایا کہ صدر ٹرمپ پیوٹن سے ملاقات میں امریکی موقف کو پیش کرنے میں ناکام رہے۔