شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوان کی شہادت پر بلاول بھٹو کا رد عمل بھی آگیا۔۔۔ تفصیلات جانئیے اس خبر میں

2019 ,جون 1



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیر ستان میں پاک فوج کی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک جوان کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرتی پر جان قربان کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوان کی شہادت کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پھر ایک جوان وطن پر قربان ہوگیا ہے۔

پوری قوم دہشتگرد حملے میں شہید جوان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، دھرتی پر جان قربان کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے شانہ بشانہ ہے، دہشتگرد ہزاروں شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کے قتل میں ملوث ہیں، انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے تک ہمارے حوصلے بلند رہیں گے۔

    واضح رہے کہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیر ستان میں پاک فوج کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس سے ایک جوان امل شاہ شہید ہوگیا۔

    متعلقہ خبریں