دنیاوی تاریخ کا انوکھا واقعہ ۔۔۔۔ اہم ترین ملک کا صدر اپنے ہی ملک کے اربوں ڈالر لوٹ کر فرار، ملک کا نام جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

2019 ,مارچ 28



بنجول(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی افریقہ کے ملک گیمبیا کے سابق صدر یحییٰ جامع ان دنوں جلاوطنی کی زندگی گزا ررہے ہیں۔ وہ دو سال قبل ملک چھوڑ کر فرار ہوئے تھے۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے ملک چھوڑنے سے قبل قومی خزانے سے 1ارب ڈالر لوٹے اور انہیں بیرون ملک منتقل کرنے کے بعد خود بھی ملک سے فرار ہو گئے۔  ’دی آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ‘ کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے متعدد لیک ہونے والی دستاویزات دیکھی ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ گیمبیا میں گزشتہ 22سال میں کیسے حکومتی خزانے کو لوٹا گیا۔ان دستاویزات سے یحییٰ جامع کے دورِ اقتدار کے دنوں کی تمام کرپشن کے ثبوت ہاتھ آ گئے ہیں۔دستاویزات کے مطابق چند سالوں کے دوران گیمبیا کے مرکزی بینک سے 7کروڑ 10لاکھ ڈالر کی رقم بیرون ملک بھجوائی گئی۔ سرکاری ٹیلی کام آپریٹر کمپنی کی 82فیصد آمدنی، جو 36کروڑ 40لاکھ ڈالر بنتی ہے، یحییٰ جامع کے قریبی ساتھیوں نے کیش کی صورت میں نکلوائی۔ اس کے علاوہ بھی انکم ٹیکس اور دیگر مدات میں آنے والی زیادہ تر رقم خردبرد ہونے کے ثبوت ان دستاویزات میں موجود ہیں۔دی گارڈین کے مطابق یحییٰ جامع گیمبیا کے فوجی افسر تھے جنہوں نے 1994ءمیں اس وقت کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔ 2017ءکے آغاز میں الیکشن ہارنے پر وہ ملک سے فرار ہو گئے تھے۔ دسمبر 2017ءمیں امریکہ نے ان پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کرپشن کے الزامات کے تحت پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ ان پر ایک الزام یہ بھی ہے کہ انہوں نے ایک مسلح سکواڈ بنا رکھا تھا جس کا نام ’ جنگلرز‘ (جینگلرز)تھا۔ یہ سکواڈ یحییٰ جامع کے ناقدین اور سیاسی مخالفین کو تشدد کا نشانہ بناتا اور انہیں قتل کرتا تھا۔

متعلقہ خبریں