بالی وڈ کی اس اداکارہ کی کہانی جس کے کیرئیر کا آغاز اسکی ماں نے اپنا زیور بیچ کر کروایا تھا
2018 ,فروری 2
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کپل شرما کے معروف کامیڈی شو میں ان کی ‘بوا'( خالہ) کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اوپاسنا سنگھ کے بارے میں لوگ بہت کم باتیں جانتے ہی۔آجکل وہکیمرے سے دور ہیں تاہم انہوں نے اپنی پہلی فلم 17 سال کی عمر میں کی، اس راجھستانی فلم کا نام بائی چلی سسرئیے تھا۔اپنی پہلی فلم میں اداکاری کے عوض انہیں 35000 روپے ادا کیے گئے۔ اوپسنا 1975 میں پیدا ہوئیں، ان کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے تھا۔ وہ بچپن میں ایک ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں تاہم انہوں نے ایم اے ڈرامیٹک آرٹس کیا، اور شوبز میں انڑی دے دی، ان کے والد انکے شوبز میں آنے کے مخالف تھے اور وہ اس سے سخت برہم ہوئے تاہم ان کی والدہ نے انکی بھرپور حمایت کی، حتیٰ کہ ان کی والدہ نے ایک کے کیریر کے آغاز میں اوپسنا کیلئے اپنا زیور بھی بیچا۔اس کے بعد انہوں نے مڑ کر نہیں دیکھا، انہوں نے بے شمار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جو پنجابی ، گجراتی اور ہندی زبان میں بنائی گئیں تھیں، جب وہ 13 سال کی تھیں تو انہوں نے ایک فلم میں 50 سالہ شخص کی محبوبہ کا کردار بھی ادا کیا جو خاصا مقبول ہوا۔انہوں نے بالی ووڈ فلموں ڈر، جوانی زندہ باد، لوفر، میں پریم کی دیوانی ہوں، مجھ سے شادی کروں گی، میں سپورٹنگ رول ادا کیے۔ اوپسنا نے 2009 میں ٹی وی ایکٹر نیرج بھردواج سے شادی کی تاہم 2016 میں ان کی علحیدگی ہو گئی۔