شاہد آفرید ی نے پاک فوج کے افسروں کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنائے جانے پر بڑا اعلان کر دیا

2019 ,مئی 31



کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) آرمی چیف نے دو افسروں اور ایک سویلین افسر کی جاسوسی کے الزام میں عمر قید اور سزائے موت کی توثیق کر دی ہے تاہم اس پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے اور اہم پیغام جاری کر دیا ہے۔ شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” مجھے اپنی پاک فوج پر فخر ہے کہ انہوں نے احتساب کیلئے سب سے پہلے خود کو پیش کیا ، اپنے سینئر افسروں کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت اور قید کی سزا سنانا نہایت بولڈ فیصلہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہماری فوج مضبوط ہے۔“

    یاد رہے کہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے دو فوجی افسروں اور ایک سویلین افسر کی جاسوسی کے الزام میں سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ بیان کے مطابق جاسوسی کے الزام میں لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال کو 14سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ بریگیڈئیر راجہ رضوان اور ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔ دونوں آرمی افسران غیر ملکی ایجنسیوں کو معلومات دے رہے تھے۔

    متعلقہ خبریں