عمارت کے شیشے صاف کرنے والے نوجوان کا مذاق اڑانا اداکارہ صبور علی اور صحیفہ جبار کو کیسے مہنگا پڑ گیا ؟

2019 ,مئی 11



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے شوبز ستارتے سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیو شئیر کرتے رہتے ہیں جن میں وہ اپنے مداحوں کو اپنی روزمرہ کی روٹین سے آگاہ کرتے ہیں،جب کہ مداحوں کی طرف سے بھی یہ ویڈیوز پسند کی جاتی ہیں تاہم کبھی کبھی یہی ادکاراپنی چھوٹی سے غلطی کی وجہ  سے تنقید کی زد میں آجاتے ہیں.اور اس طرح اب معروف ادکارہ صبور علی اور صحیفہ جبار مداحوں کی شدید تنقید میں ہیں.اداکارہ صبور علی نے ڈرامہ کے سیٹ پر ایک شخص کی ویڈیو بنائی جو کھڑکی صاف کر رہا ہے.انہوں نے یہ ویڈیو انسٹا گرام پر شئیر کی جس میں وہ کھڑی صاف کرنے والے شخص کا تمسخر اڑا رہی ہیں. اور کہتی ہیں کہ کیا خواب لے کر اس کی ماں نے اس کو گھر سے بھیجا ہو گا.جس کے بعد انہوں نے خوب قہقہہ بھی لگائے. ویڈیو میں صبور علی کے ساتھ اداکارہ صحفیہ بھی ہیں جو خود ہنستے ہوئے کھڑی صارف کرنے والے شخص سے کہتی ہیں کہ گھر میں صبح اٹھ کر بستر کی چادر یا کمبل بھی ٹھیک نہیں کرتا ہو گا اور اب یہاں یہ کام کر رہا ہے.دوسری جانب مور پاکستانی اداکارہ سجل علی کی بہن صبور علی کو کھڑکی صاف کرنے والے شخص کا مذاق اڑانے پرسوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم صبورعلی نے اپنے اقدام کی وضاحت کردی ہے۔اداکارہ صبورعلی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پرایک اسٹوری شیئر کی جس میں وہ کسی ڈرامے کے سیٹ پر موجود ہیں اور وہاں موجود کھڑکی صاف کرنے والے شخص کا مذاق اڑاتی نظرآرہی ہیں۔ صبورعلی صفائی کرنے والے کی ویڈیو بناتے ہوئے کہہ رہی ہیں ’کیا خواب دیکھ کر اس کی ماں نے اسے گھرسے بھیجا ہوگا‘ یہ کہتے ہوئے صبورعلی مسلسل ہنسے جارہی ہیں۔ سیٹ پر ان کے ساتھ اداکارہ صحیفہ جبار اور اداکار عفان وحید بھی موجود ہیں۔

سیٹ پر موجود اداکارہ صحیفہ جبار نے صبورعلی کا ساتھ دیتے ہوئے کہا یہ شخص صبح اٹھ کر اپنی بیڈ شیٹ بھی ٹھیک نہیں کرتا ہوگا اور نا ہی اپنا کمبل طے کرتا ہوگا۔ صبور علی کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین شدید غصے میں آگئےاورانہیں شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔جب تنقید حد سے بڑھ گئی تو صبورعلی نے انسٹاگرام پر وضاحت جاری کرتے ہوئے لکھا میری انسٹاگرام اسٹوری غلط فہمی کی وجہ سے وائرل ہورہی ہے، میں وضاحت کرنا چاہتی ہوں کہ ویڈیو میں موجود کھڑکی صاف کرنے والا شخص دراصل ہمارے اگلے ڈرامے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹرہے ہم کئی ماہ سے ایک دوسرے کے ساتھ کام کررہے ہیں اور ساتھ کام کرنے کی وجہ سے ہم ایک دوسرے سے مذاق بھی کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوشل میڈیا پر خود کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کسی کے متعلق کچھ بھی لکھنے سے قبل ایک بارسوچ لیا کریں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی صبورعلی کے بارے میں افواہیں گردش کررہی تھیں کہ انہوں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے تاہم انہیں بچالیا گیا ہے اور وہ اسپتال میں داخل ہیں۔

متعلقہ خبریں