ہاں نا کا کھیل ختم : پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ تبدیل ۔۔۔۔ بالاخر عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

2019 ,اپریل 19



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم کا پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے وزرائے اعلی نہ بدلنے کا فیصلہ، ترجمان وزیراعلی پنجاب شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ عثمان بزدار اور محمود خان کو بدلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے وزرائے اعلی کو نہ بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار اور خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلی محمود خان کو بدلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کیے جانے کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے وزرائے اعلی کو بھی تبدیلی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم اب ان خبروں کی تردید کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کے درمیان واٹس ایپ پر رابطہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے اسد عمر کا استعفیٰ منظور ہونے سے قبل آج پھر وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کے درمیان رابطہ ہوا۔وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اسد عمر کو اپنی مرضی کی دوسری وزارت لینے کی پیشکش کی۔سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے جواب دیا کہ میں کچھ عرصہ تک کوئی وزارت نہیں لینا چاہتا۔زرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ابھی اسد عمر کو اپنی ٹیم کا حصہ رکھنا چاہتے ہیں۔خیال رہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوینے اسد عمر کا استعفیٰ منظور کر لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت نے وزیراعظمعمران خان کی ایڈوائس پر وزیر خزانہ اسد عمر کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔جس کا جوائنٹ سیکرٹری برائے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔جب کہ عبد الحفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تقرری کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ تعینات کیا تھا۔جب کہ دوسری جانب کابینہ کے ارکان اسد عمر سے وزارت چھوڑنے کے معاملے پر غور کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اسد عمر سے دوبارہ کابینہ کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسدعمر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں،تحریک انصاف اور پاکستان کی اسد عمرسے امیدیں وابستہ ہیں۔ملک کو اسد عمر کی کابینہ میں موجودگی کی اشد ضرورت ہے۔یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ میں وزرارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لوں، میں نے وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا. بعد ازاں ایک انٹرویو میں اسد عمر نے کہا تھا ان کے وزارت چھوڑنے سے ملک کی معیشت بہتر ہوتی ہے تو پھر یہ بہترین فیصلہ ہے میں نہ تو مایوس ہوں نہ ہی غصے میں، استعفے کی خبر خود دینا چاہتا تھا.

متعلقہ خبریں