شعیب اختر نے کارنامہ انجام دیدیا ، یوٹیوب نے سابق کھلاڑی کیلئے تحفہ بھجوا دیا

2019 ,جولائی 21



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے صرف 10 لاکھ سبسکرائبرز کر کے یوٹیوب گولڈن بٹن حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی دنیا میں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پہچانے جانے والے شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے میں مجھے یوٹیوب کی جانب سے ’گولڈن بٹن‘ ملا، آپ تمام لوگوں کے لیے بہت سارا پیار۔

انہوں نے کہا کہ نا صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں موجود ہر اس مداح کا شکریہ جو مجھے پسند کرتا ہے۔شعیب اختر نے اس موقع پر یوٹیوب پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ۔یاد رہے کہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے چند ماہ قبل ہی اپنا یوٹیوب چینل بنایا تھا جس نے روزانہ کی بنیاد پر تیزی سے سبسکرائبر بڑھنے کے حوالے سے سب سے آگے پیوڈی پائے کے چینل کو بھی پیچھے چھوڑا۔

    متعلقہ خبریں