ملکی حالات نازک موڑ پر ۔۔۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اچانک کہاں پہنچ گئے؟ بڑی خبر آگئی

2019 ,اپریل 19



بونجی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹل سینٹر کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے بونجی میں لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر کو کرنل کمانڈنٹ این ایل آئی کے بیج لگائے آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹل سینٹر کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے بونجی میں لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر کو کرنل کمانڈنٹ این ایل آئی کے بیج لگائے۔ بونجی میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مادر وطن کے دفاع کے لیے این ایل آئی کی قربانیوں کو سراہا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ این ایل آئی رجمنٹ پاک فوج کی سب سے زیادہ اعزاز حاصل کرنی والی رجمنٹ ہے۔ این ایل آئی کو 2 نشان حیدر مل چکے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے آخر کار سچ بول دیا۔سشما سوراج نے بالا کوٹ حملے میں پاکستانی فوجی اور سویلین افراد کی ہلاکت سے انکار کردیا ۔ ضرور پڑھیں: پاکستانی گوشت کی عالمی منڈیوں تک رسائی میں اضافے کے لیے نئے سافٹ ویئر پیکج کے اجراء کا اعلان تفصیل کے مطابق اس سے قبل بھارت کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے 350 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے ایک انتخابی جلسے میں تقریر کے دوران کہا تھا کہ کارروائی کے دوران 250 دہشگرد مارے گئے ہیں جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی 300 کے قریب دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کرتے رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے مختلف ممالک کے ملٹری اتاشیوں، غیر ملکی سفیروں اور غیر ملکی صحافیوں کو بالا کوٹ کا دورہ بھی کروایا گیا جہاں کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما انتخابی مہم کے دوران بالا کوٹ حملے کو اپنی تشہیر کے لیے بھی استعمال کرتے رہے جب کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ثبوت مانگنے کے باوجود بھارتی افواج اور حکمران کسی قسم کا ثبوت عوام اور میڈیا کے سامنے نہ رکھ سکے۔اب بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی بالاکوٹ حملے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالاکوٹ حملے میں کوئی بھی پاکستانی فوجی یا سویلین ہلاک نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں