ہاں نا کا کھیل ختم : مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنا چاہیے تھا یا نہیں؟ وزیراعظم کے فرسٹ کزن حفیظ اللہ نیازی نے بڑی بات کہہ دی

2019 ,مارچ 28



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ عمران خان کوچاہئے تھا کہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے ساتھ ساتھ جہانگیر ترین اور نعیم الحق کو بھی ایوارڈ ز دیتے ، مہوش حیات تمغہ امتیاز حاصل کرنے کی حقدار نہیں تھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں کہنا چاہئے کہ ہم نے بھارت کے کہنے پر گرفتاریاں کی ہیں، بھارت یہ بات نہیں مانے گا ، اس لئے ہم کو یہ بات نہیں کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ نیب کی کوئی ساکھ نہیں ہے ، یہ کچھ بھی کرتارہے ،نیب نے پاکستان کے اداروں کو بدنام کیاہے ،نیب کیخلاف معاشرے میں نفرت پائی جاتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کوچاہئے تھا کہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے ساتھ ساتھ جہانگیر ترین اور نعیم الحق کو بھی ایوارڈ ز دیتے ، مہوش حیات تمغہ امتیاز حاصل کرنے کی حقدار نہیں تھی ۔ جبکہ دوسری جانب تجزیہ کار ریما عمر نے کہاہے کہ مہوش حیات کو ایوارڈ ملنے پر تنقید گندی سوچ کی وجہ سے کی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریما عمر نے کہا کہ نیب قانون بالکل صاف ہے جوکہتاہے کہ نوٹس اور ثبوت کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، کسی کو کسی بھی سٹیج پر گرفتار کیا جا سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اس کے بارے میں کیا کرسکتی ہے ؟ بیل کے بارے میں کہا گیاہے کہ کوئی ایسی ترمیم لے آئیں کہ احتساب عدالت سے بیل مل جائے تو یہ کیا مسئلے کاحل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ نیب قانون میں کوئی تبدیلی آئے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ مہوش حیات کو ایوارڈ ملنے پر تنقید گندی سوچ کی وجہ سے کی جارہی ہے ۔

متعلقہ خبریں