بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کی موجیں لگ گئیں،وزیر اعظم عمران خان نے انتہائی شاندار اعلان کر دیا

2019 ,مارچ 28



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ایک تقریب میں سے خطاب کرتے ہوئے بیرونِ ملک جا کر مزدوری کرنے والے پاکستانیوں کو سہولیات دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بیرون ملک جا کر کام کرنے والے مزدوروں کو سپیشل ویلفئیر ٹکٹ دیے جائیں گے تا کہ وہ آسانی سے آ کر گھر والوں کو مل سکیں۔عمران خان نے کہا ہے کہ جو لوگ دوسرے ملکوں میں جا کر کام کرتے ہیں انہیں ایک سال کی بجائے تین سال کے کانٹریکٹ پر بھیجا جائے گا تا کہ انہیں کام کرنے اور روزی کمانے میں آسانی ہو۔ بیرون ملک مزدوروں کو سہولیات دینے کے لیے ویلفئیر اتاشی تعینات کیے جائیں گے اور مزدوروں کو خود نوکریاں ڈھونڈ کر دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مزدوروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان نے بتایا کہ پاکستان ہر روزپرانے قرضے کے سود کی مد میں 600کروڑ روپے ادا کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم لوگوں کو 5ارب روپے قرضہ دیں گے تا کہ وہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں اور یوٹیلیٹی سٹورز پر بیج رکھیں گے تا کہ لوگ گھروں میں پودے اگا ئیں اور دیہی علاقوں میں خواتین کو بکریاں اور مرغیاں دی جائیں گی تا کہ ان کی بہتر گزر اوقات ہے سکے۔ عمران خان نے بے گھر بزرگ شہریوں کے لیے احساس پروگرام کے تحت گھر بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں