پیسہ تو کبھی ختم نہیں ہونے والا ۔۔۔ بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے ایسی نا قابل یقین چیز خرید لی کہ پوری دنیا ہی دنگ رہ گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مئی 11, 2019 | 19:32 شام

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے دنیا کی کھلونے بنانے والی قدیم ترین دکان ’ہیملیز‘ خرید لی۔ میل آن لائن کے مطابق مکیش امبانی نے ہیملیز اس کے چینی مالک سے 6کروڑ 70لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 12ارب 33کروڑ روپے)میں خریدی ہے۔ یہ کمپنی 259سال قبل برطانوی شہری ویلیم ہیملے نے لندن میں قائم کی تھی۔مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس برانڈز لمیٹڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان کا چینی کمپنی سی بینر کے ساتھ ہیملیز کے سودے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ بیان میں ریلائ
نس برانڈز کے سربراہ درشن مہتا کا کہنا تھا کہ ”ہیملیز کو خریدنا ہمارے لیے ایک خواب کی مانند تھا۔ “ واضح رہے کہ چینی کمپنی سی بینر نے 2015ءمیں 10کروڑ پاﺅنڈ کے عوض فرانسیسی کمپنی سے ہیملیز خریدی تھی۔ مکیش امبانی کے ہیملیز خریدنے کے بعد اس کمپنی کی ملکیت اس کے قیام کے بعد چوتھی بار تبدیل ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ انڈیا کے امیر ترین انسان مکیش امبانی نے کھلونوں کی معروف برطانوی کمپنی ہیملیز خرید لی ہے۔مکیش امبانی کی کمپنی ریلائینس برانڈز لمیٹیڈ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے چینی کمپنی سی بینر سے اس سودے کا معاہدہ طے کیا ہے۔ریلائینس برانڈز کےسربراہ درشن مہتا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘دنیا بھر میں اب ہیملیز کو خریدنا۔۔۔ ہمارے لیے ایک خواب کی تعبیر کی مانند ہے۔’سی بینر نے سنہ 2015 میں ہیملیز کو دس کروڑ پاؤنڈ کے عوض فرانسیسی کمپنی سے خریدا تھا۔ ریلائینس کی جانب سے خریدے جانے کے بعد یہ چوتھا موقع ہے کہ ہیملیز کی ملکیت تبدیل ہوئی ہے۔یہ واضح نہیں ہے کہ موجودہ سودا کتنی رقم میں طے ہوا ہے لیکن چند خبروں کے مطابق یہ معاہدہ تقریباً ساڑھے چھ کروڑ پاؤنڈ سے زیادہ میں طے ہوا ہے۔