بریکنگ نیوز: نامور سابق خاتون صحافی اور مشیر پارلیمنٹ کوقتل کردیاگیا

2019 ,مئی 11



کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صحافی اور مشیر پارلیمنٹ مینا مغل کو آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے پی ڈی ایٹ میں گولی ماری گئی۔نامعلوم افرادنے سابق صحافی اور مشیر پارلیمنٹ مینا مغل کو آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے پی ڈی ایٹ میں گولی مارکرقتل کردیا۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نےقاتلانہ حملے کی تصدیق کردی۔فائرنگ کرنےوالوں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔ واضح رہے کہا فغانستان سے خبر ہے کہ سابق صحافی اور مشیر پارلیمنٹ مینا مغل کو آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے پی ڈی ایٹ میں گولی ماری گئی ہے، اس سے قبل یہ بھی خبر آئی تھی کہ میئر لندن صادق خان کو جان سے مارے جانے کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق صادق خان کو جان سے مارے جانے کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد ان کی مستقل حفاظت کے لیے پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق 2016 میں بریگزٹ ریفرنڈم کے بعد صادق خان کو دھمکیوں میں اضافہ ہوا اور انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے 237 دھمکیاں موصول ہوئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق سٹی ہال نے میئر لندن کو دھمکیوں کے 17 کیس پولیس کے حوالے کئے۔صادق خان نے اپنے بیان میں اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ کمیونیٹیز کو تقسیم کرنے کے لیے دہشت گرد حملہ بھی کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی نژاد مئیر لندن صادق خان کو دہشت گردی کے حملے میں نشانہ بنائے جانے کی دھمکیاں نے ایک بیان میں خدشہ ظاہر کیا ہے، اور اب افغانستان سے یہ خبر آئی ہے۔


متعلقہ خبریں