افغان امور کے ماہررحیم اللہ یوسفزئی نے بھارت کوحاصل ہونیوالی حالیہ بڑی ناکامی کی نشاندہی کردی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جولائی 16, 2019 | 18:58 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی نے کہاہے کہ افغانستا ن میں بھارت کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے ، بھارت افغانستان کا ہمسایہ نہیں ہے اور اس کے صرف ایک افغان فریق سے رابطے ہیں ، وہ افغانستان کی حکومت ہے ، طالبان کے ساتھ بھارت کے روابط نہیں ہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا کہ بھارت مکمل طور پر افغان حکومت کاساتھ دے رہاہے جبکہ اس کا طالبان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے ، پاکستان اس حوالے سے بہتر پوزیشن میں ہ
انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت میں تشویش بڑھ رہی ہے کیونکہ اس کی پالیسی افغانستان میں ناکام ہورہی ہے اور پاکستان کو اس حوالے سے بھارت پر برتری حاصل ہے کہ اس کے دونوں افغان فریقوں یعنی افغان حکومت اور طالبان کے ساتھ روابط موجود ہیں۔